21 دسمبر 2017 - 13:11
ایران کی فضا دشمنوں کے لئے جہنم ثابت ہو گی: ایران کے فوجی کمانڈر

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کی فضا دشمنوں کے لئے جہنم ثابت ہو گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کی فضا دشمنوں کے لئے جہنم ثابت ہو گی۔

خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر بریگیڈیر فرزاد اسماعیلی نے کہا کہ ایرانی فضائیہ کی توانائی اور مکمل کنٹرول کے ذریعے ایران کی فضا دشمنوں کے لئے ایک جہنم ہے اور وہ ہماری فضائی حدود میں داخل ہونے کی جرائت نہیں کر سکتے-

بریگیڈیر فرازد اسماعیلی نے ایران کے صوبہ سمنان میں شہدائے مدافعان حرم کی یاد میں اور استقامتی محاذ کی کامیابی کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی فضا دوستوں کے لئے سب سے محفوظ فضا اور دشمنوں کے لئے جہنم ہے-

انہوں نے کہا کہ اگر دشمن نے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی تو اسے ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم کے منہ توڑ جواب کا سامنا کرنا پڑے گا-

خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر نے کہا کہ دشمن نے بارہا زمین اور فضا سے ایران پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن سبھی مراحل میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور آج جب ایران کی بری بحری اور فضائی افواج کا پورے ملک پر مکمل کنٹرول ہے تو ایران کی حدود میں دشمن داخل ہونے کی جرائت بھی نہیں کر سکتا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲